نئی دہلی،29 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)جمہوریت کے لئے اس سے خراب دن اور کیا ہو گا کہ عوامی نمائندے میونسپل کارپوریشن کے اندر غنڈوں کی طرح لڑ رہے ہیں۔
دراصل ایسٹ میونسپل کارپوریشن دہلی کے گھر میں زبردست لڑائی ہوئی، عام آدمی پارٹی کے کونسلرز اور بی جے پی کے کونسلروں میں پہلے تو بحث ہوئی، لیکن بحث اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں فریق گالی گلوچ پر اتر آئے۔
دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات عائد کررہے ہیں، کون سچ بول رہا ہے، کون جھوٹ بول رہا ہے۔یہ تو وہی جانتے ہیں لیکن اتنا یقین ہے کہ یہ تصاویر شرمشار کرنے والی ہیں۔