ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مسلم نمائیندگی کے فروغ کے لئے مسلم پولیٹیکل فورم کے عہدیداران کا کئی علاقوں کا دورہ

مسلم نمائیندگی کے فروغ کے لئے مسلم پولیٹیکل فورم کے عہدیداران کا کئی علاقوں کا دورہ

Thu, 20 Sep 2018 17:32:01  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ 20ستمبر : (ایس او نیوز/راست)   حیدر آباد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے عہدہ داران مسرز اسد علی انصاری، افضال محمود، معراج کلیان والا اور علیم احمد پر مشتمل ایک وفد نے اس پولیٹیکل فورم کی ضلعی شاخوں کی تشکیل کے لئے 14ستمبر تا 16ستمبر علاقہ حید آباد کرناٹک کے تمام اضلاع کا دورہ کیا ۔14ستمبر کو بیدر میں پولیٹیکل فورم کاایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت جنتا دل سیکولر کے ضلعی نائب صدر مسٹر سلام پاشاہ نے کی ۔ مسٹر اسد علی انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ریاست کی تمام مقامی مجالس سے لے کر اسمبلی اور پارلیمینٹ میں مسلمانوں کی متناسب نمائیندگی کے لئے مسلم پولیٹیکل فورم علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام اضلاع میں بیداری مہم شروع کرہا ہے ۔ اس ضمن میں اس علاقہ کے ہر ضلع میں فورم کی ایک ضلعی شاخ تشکیل دی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع بید ر میں مسلم پولیٹیکل فورم کی ذمہ داری مسٹر سلام پاشاہ اور خاور قادری کو دی گئی ہے۔ 

15ستمبر کی صبح مسلم پولیٹیکل فورم کے وفد نے انجمن بیت المال یادگیر میں اپنا جلسہ منعقد کیا ۔ اس جلسہ کی صدارت جناب لائق بدل نے فرمائی ۔ ضلع یادگیر کے لئے جنتا دل سیکولر اور کانگریس کے کے قائیدین مسٹر لائق بدل ، وحید میاں ظہہیر سویرا بلڈرس اور انصار الدین کو مسلم پولیٹیکل فورم کی ذمہ داری دی گئی ۔ اس موقع پر مسٹر افضال محمود نے اپنی تقریر میں کہا کہ کرناٹک کی سیاست میں مسلم نمائیندگی کیفقدان کو دور کرنے کے لئے مسلم پولیٹیکل فورم کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے اور امید ہے کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلمانان فورم کے ساتھ تعاون کریں گے۔ یادگیر میونسپل کونسل کے ارکان عامر حسن ، رکن الدین و دیگر اس اجلاس میں شریک تھے ۔ 

فورم کے وفد نے 15ستمبر کی شام رائچور کا دورہ کیا ۔ رائچور سٹی زنس فورم کی جانب سے ایک اسکولی عمارت میں فورم کلا جلسہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب سلیم صدیقی نے کی ۔ اس موقع نے پر ڈاکٹر عبدلرزاق استاد نے کہا کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع میں جملہ 40اسمبلی نشستیں ہیں ، ان میں سے کم از کم 18نشستیں مختلف اضلاع میں مختلف ذاتوں اور قبائل کے لوگوں کے لئے مختص کردی گئی ہیں جب کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں مسلم آبادی کی اکثریت ہے لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کے لئے کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ۔ تعجب کا مقام یہ ہے کہ مسلم اککثریتییتی علاقوں سے بھیمختلف ذاتوں اور قبائل کئے لئے اسمبلی کی نشستیں محفوظ کردی گئی ہیں ۔ ایسی ہی وجوہات کے سبب کرناٹک اسمبلی میں مسلمانوں کی نمائیندگی گھٹتی جارہی ہے۔ ضلع رائچور ممیں مسلم پولیٹیکل فورم کی زمہ داری ڈاکٹر عبدالرزاق استاد کے سپرد کی گئی ۔

اسی دن رات8.30بجے مانوی ضلع رائچور میں بھی فورم کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس کی صدارت مسٹر سید حسین نے کی ۔ اس موقع پر مسٹر اقبال احمد رکن وقف مشاورتی کمیٹی، ایم کے حسین پاشاہ کونسلر سماج وادی پارٹی اور جنتا دل سیکولر کے لیڈر محمد اسماعیل نے بھی شرکت کی ۔مانوی میں فورم کی شاخ قائم کی گئی اور جس کی ذمہ داری مسٹر سید حسین کو دی گئی ۔ 

16ستمبر کو 10.30بجے دن بلاری ٹاؤن میں فورم کا ایک اجلاس ایڈوکیٹ عبالغنی کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں کانگریسی قائیدین مسرز غلام نبی ، محمد غوث، ایڈوکیٹ نور محمد ، ایڈوکیٹ عبدالقیوم اور محمد حنیف شریک تھے ۔ بلاری ضلع میں مسلم پولیٹیکل فورم کی ذمہ داری جناب غلام نبی اور عبدالغنی صاحب کے تفویض کی گئی ۔ 

16ستمبر ہی کو ہاسپؤیٹ ضلع بلار ی میں جناب امام نیازی کی صدارت میں پرواز گروپ کی جانب سے بلڈنگ پلازا میں فورم کا ایک جلسہ منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر جناب امام نیازی صاحب نے کہا کہ کرناٹک میں مسلمان سیاسی ، معاشی اور تعلیمی سطح پر نہایت پچھڑے ہوئے ہیں ۔ انھیں سماج میں مساوی درجہ دلانے کے لئے فورم جو کوشش کررہا ہے وۂ قابل ستائش ہے۔ کونسلرس مسرز عبدالقدیر، محمد غوث،کے علاوہ سید غیاث الدین نے بھی اس جلسہ میں شرکت کی ۔ تعلقہ ہاسپیٹ ضلع بلاری کی فورم کی ذمہ داری جناب امام نیازای اور سید غیاث الدین کے سپر د کی گئی ۔ 

16ستمبر ہی کی شام پانچ بجے جناب راجہ بخشی کی صدارت میں مسلم فنکشن ہال ، کوپل میں فورم کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ ضلع کوپل کے تمام تعلقہ جات کے نمائیندیے اس اجلاس میں شریک تھے ۔ مسرز نذیر صاحب صدر رعیت سنگھ، صادق علی صدرجرنلسٹ اسو سی ایشن، کونسلرس عظیم اختر اور اکبر صاحب ، سید مرتضیٰ ایڈوکیٹ محترمہ شاہینکوثر سیکریٹری جے ڈی ایس ریاستی وومینس ونگ،نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر محترمہ شاہین کوثر نے ایک سوال کیا کہ مسلم معاشرہ میں خواتین کی نمائیندگی بہت کم ہے ۔ اس کے جواب میں فورم کے عہدہ دار علیم احمد نے کہا کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو خواتین کو ان کے مناسب حقوق عطا کرتا ہے۔ضلع کوپل میں مسلم پولیٹیکل فورم کی ذمہ داری راجہ بخشی اور سید مرتضیٰ کو دی گئی ۔ اسی رات فورم کے ذمہ داران گنگاوتی پہنچے اور وہاں جناب نور الدین قادری صاحب سینئیر کانگریسی لیڈر کی قیادت میں فورم کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر جناب سراج صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی سطح پر مسلمان اپنے اتحاد کا ثبوت نہ دیں گے اس علقہ کے مسلمانوں کو سیاسی ، معاشی و تعلیمی میدانوں میں مناسب نمائیندگی حاصل نہیں ہوسکتی ۔ گنگاوتی میں فورم کی ذمہ داری جناب محمد رفیقرکن تعلقہ پنچایت اور جناب ایس بی قادری و محمد سراج کے تفویض کی گئی ۔ ؤجلسہ کے اختتام پر محمد رفیق رکن تعلقہ پنچایت نے شکریہ ادا کیا ۔


Share: