انقرہ 9اکتوبر (آئی این ایس انڈیا ) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ سلسلہ رکنیت یورپی یونین میں ہنگری ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیتا چلا آیا ہے۔ صدرِ ترکی نے ہنگری کے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم وکٹر اوربان اور قومی اسمبلی میں مذاکرات کے ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔اس دوران ایک اخباری نمائندے نے دریافت کیا کہ ترکی کے سلسلۂ رکنیت یورپی یونین کے تحت مزید تیزگامی کے لیے آپ کی یورپی یونین کے رکن ممالک سے توقعات کیا ہیں؟ کیا آپ سمجھتے ہیں آئندہ کے سلسلے میں یہ معاملہ زیادہ وسیع پیمانے پر ایجنڈے میں لایا جائیگا؟ ان سوالات کے جواب میں صدر ایردوان نے اولین طور پر اس معاملے کا جائزہ پیش کرنے پر وزیر اعظم وکٹر اوربان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری نے اس معاملے میں ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیا ہے اور ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔اس سلسلے میں امیدواری کی درخواست دیے جانے والے برس 1963 سے2018 تک ایک طویل عرصہ گزرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اردوغان نے واضح کیا کہ 1963 سے اب تک ترکی سے آنکھ مچولی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی رکن ملک سے ایسا ظلم نہیں کیا گیا۔ نہ 'ہاں' اور نہ ہی 'نہیں'۔ ان کو دوغلی پالیسیوں کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے ہمیں مخلصانہ جواب دینا ہو گا۔ کیونکہ اس طرح نہ ہمارا وقت ضائع ہو گیا اور نہ ان کا۔ ہمیں اس معاملے میں جواب واضح اور عیاں چاہیے۔ میں سیاست میں ہر چیز کے دو ٹوک ، واضح اور درست ہونے کو پسند کرتا ہوں۔ اس قدم کو بھی اسی چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اٹھانا چاہیے۔ ہم اس معاملے میں اب اپنے صبر کی آخری لڑی تک پہنچ چکے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔