ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / عدالت کا اعتراف،کنگنا نے گھر تعمیر کرنے میں قوانین کی خلاف ورزی کی

عدالت کا اعتراف،کنگنا نے گھر تعمیر کرنے میں قوانین کی خلاف ورزی کی

Sat, 02 Jan 2021 19:20:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) اداکارہ کنگنا رناوت کو ممبئی کی ڈنڈوشی سول کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

دو سال پرانے کیس میں ایک طرف بی ایم سی کو عدالت نے ریلیف دیا ہے، جبکہ اداکارہ کنگنا رناوت پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ سارا معاملہ کنگنا کے ممبئی گھر کا ہے، جو گزشتہ دو سالوں سے کافی تنازعات کا شکار رہا ہے۔

بی ایم سی کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کے فلیٹ میں غیر قانونی تعمیرات کی گئیں، جبکہ کنگنا نے عدالت میں درخواست دائر کی اور اس کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

اب اسی معاملے میں سول کورٹ نے کنگنا رناوت کی درخواست خارج کردی ہے۔ حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کنگنا نے مکان تعمیر کرتے وقت قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

عدالت نے کہا ہے کہ کنگنا نے تین فلیٹوں کو ایک یونٹ میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے اپنی سہولت کے حساب سے تمام جگہوں کا احاطہ کیا۔ اس کو منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اسی کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنگنا رناوت یہ ثابت نہیں کرسکیں کہ بی ایم سی کا نوٹس قانونی طور پر کس طرح غلط ہے۔

ایسی صورتحال میں ان کی درخواست مسترد کردی گئی اور انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔


Share: