ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / طلاق ثلاثہ پرسیاست نہ کرے مرکزی حکومت: پرسنل لا بورڈ کی شعبہ خواتین کی وارننگ

طلاق ثلاثہ پرسیاست نہ کرے مرکزی حکومت: پرسنل لا بورڈ کی شعبہ خواتین کی وارننگ

Tue, 09 Oct 2018 11:02:57  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو،9 اکتوبر (ایس او نیوز)  بنگلورو میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے شعبہ خواتین کی ارکان نے  بنگلورو کے آڈم ہریٹیج ہاوز میں ہوئی پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت طلاق ثلاثہ کی آڑ میں خواتین کے ڈھیرسارے مسائل پرپردہ ڈال رہی ہے۔  شعبہ خواتین کی ارکان نے کہاکہ مسلم سماج بھی ایک نشست میں تین طلاق کی تائید نہیں کرتا، لیکن اسے بہانہ بنا کرشریعت میں مداخلت کرنا درست نہیں۔

آل انڈیا مسل پرسنل لا بورڈ شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹرڈاکٹرآصفہ نثاراوربورڈ کی  خواتین ارکان تسلیم شاہ جہاں، جویریہ اور تسلیم فرزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں  طلاق ثلاثہ پر آرڈیننس جاری کرنے کومحض سیاسی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت طلاق کے مسئلے پرسیاست کررہی ہے، لہٰذا ہم کہنا چاہتے ہیں کہ شریعت میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کی جائے کیونکہ ہمیں یہ ہرگز منظور نہیں ہے۔ 

بورڈ کی خواتین نے  کہاکہ اس مسئلہ پرمرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی گئی، لیکن اس کے باوجود مرکزی حکومت آرڈیننس پاس کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے کسی بھی مسلم تنظیم  کی بات کو مدنظر نہیں رکھا۔


Share: