رانچی، 2جنوری (آئی این ایس انڈیا)آرجے ڈی رہنماؤں کا چارہ گھوٹالے میں سزا یافتہ لالو یادو سے ملنے کے لئے ریمس پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہفتے کے روز چھپرہ سے بہار کے سابق ایم ایل اے رندھیر سنگھ اور شیرگھاٹی کے ایم ایل اے منجو اگروال رانچی کے ریمس میں داخل آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے ملاقات کیلئے پہنچے۔انہوں نے کہا کہ وہ لالو پرسادکی خبر خیریت معلوم کرنے اور ان کی عیادت کیلئے آئے ہیں، خیال رہے کہ ہفتہ کے دن لالو پرساد سے ملاقات کا دن ہے۔ اس دن زیادہ سے زیادہ تین لوگ جیل انتظامیہ کی اجازت کے بعدراجد سپریمو لالو پرساد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
غورطلب ہے کہ بہار میں دن بدن بڑھتے سیاسی پارہ کے درمیان آر جے ڈی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں اضافہ ہوا ہے۔ لالو پرساد سے ملنے کے لئے وہ مسلسل ریمس پہنچ رہے ہیں، گذشتہ ہفتے ہفتہ کے دن ان کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو لالو پرساد سے ملنے پہنچے تھے۔
لالو پرساد اس وقت وقت ریمس میں اپنی بیماریوں کا علاج کر ار ہے ہیں۔