سیول،15مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کی جانب سے گذشتہ روز کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکا اور جاپان نے مشترکہ طور پر اس معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔امریکی حکومت کی طرف سے شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو ہفتوں میں یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیانگ یانگ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5;28 میزائل داغا جو 700 کلو میٹر کا فصلہ طے کرتے ہوئے 2000 کیلو میٹر کی بلندی کے ساتھ تیس منٹ میں شمالی کوریا کے مشرقی ساحل اور جاپان کے قریب سمندر میں گرا ہے۔واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ سمندر کے جس حصے میں شمالی کوریا کا میزائل گرایا گیا وہ جاپان سے زیادہ روس کے قریب ہے۔
ادھر روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل روس کی حدود سے کافیفاصلے پر گرا ہے۔ اس سے روس کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔