واشگٹن،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکی اور جنوبی کوریائی صدور شمالی کوریا پر پابندیاں اور دباؤ بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن نے گزشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا پیونگ یانگ کو عندیہ دیا جانا چاہیے کہ اگر وہ اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرتا ہے تو اس سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری طرف چین نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین جلد رابطہ بحال ہو سکتا ہے۔ عالمی طاقتیں شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پرگرامز کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہیں۔ تاہم پیونگ یانگ ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔