پٹنہ،3؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) بہارکے اورنگ آبادسے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سوشیل کمار سنگھ نے نتیش کمار کے اہم منصوبے پر کڑی تنقید کی ہے۔
بہارمیں نتیش کمارکی شراب بندی مکمل طورپرفیل ہے۔ دیہاتی علاقوں میں کھلے عام شراب فروخت ہورہی ہے اورنوجوان لڑکے پی کرمست ہیں، علاقے میں ہنگامہ کررہے ہیں۔
بی جے پی لیڈرنے شراب بندی کے قانون کو نشانہ بنایا ہے شراب بندی کو پولیس کی غیر قانونی کمائی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ صرف رفیع گنج میں بہت سی جگہوں پر شراب کھلے عام فروخت کی جارہی ہے، لیکن پولیس وہاں نہیں پہنچتی کیوں کہ شراب کے کاروبار کرنے والوں پر ان کی اچھی نظرہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایس پی کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
سشیل کمار سنگھ بہار کے واحد رہنما نہیں ہیں، جنہوں نے شراب کے قانون کی ممانعت کی مخالفت کی ہے۔ ان سے پہلے بھی بہت سارے رہنما اس کے خلاف تقریر کرتے رہے ہیں۔ بہار میں شراب پر پابندی کا قانون انتخابات میں ایک مسئلہ تھا۔
نتیش اسے خواتین کے لیے ووٹ بینک قرار دے رہے تھے اور ان سے ووٹ مانگ رہے تھے، جبکہ بہت سارے اس کی مخالفت کر رہے تھے، اسی وجہ سے ہزاروں افراد جیل کے اندر گھوم رہے ہیں، جبکہ محکمہ پولیس اس قانون کی آڑ میں غیر قانونی رقم کما رہاہے۔