نئی دہلی،07/جنوری (آئی این ایس انڈیا)بی ایم سی کی جانب سے سونو سود کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور اب اس معاملے کی تفتیش ہو گی۔
سونو کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ پولیس نے ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ لیکن اگر اس معاملے میں سونو کو قصوروار پایا گیا تو بی ایم سی اس رہائشی عمارت پر بھی حملہ کرسکتی ہے۔ اداکار کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ اداکار نے رہائشی عمارت کو ہوٹل میں تبدیل کرنے سے قبل کوئی اجازت نہیں لی تھی۔ وہیں ایسی اطلاعات بھی منظرعام پر آئیں ہیں، بتایا گیا ہے کہ بی ایم سی کی طرف سے سونو کو نوٹس بھیجا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا۔ انہوں نے پھر بھی اس عمارت کی تعمیر کوجاری رکھا۔