پنجی،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): گوا کانگریس کی خاتون مورچہ کا کہنا ہے کہ گجرات میں پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کی گاڑی پر حملے کی مخالفت میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کو چوڑیاں بھیجے گی۔گجرات پولیس نے جییش درزی عرف انل راٹھور کو راہل کی گاڑی پر پتھر پھینک کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔جمعہ کو سیلاب سے متاثرہ بناسکاٹھا ضلع کے دورے کے درمیان جییش نے راہل کی گاڑی پر مبینہ طور پر پتھر پھینکا تھا۔کانگریس لیڈروں کا دعوی ہے کہ جییش بی جے پی یوا مورچہ مقامی عہدیدار ہے۔گواصوبہ خواتین کانگریس کمیٹی کی صدر پرتیما کوٹنہو نے کل نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ ہم اپنے گھروں سے جمع کی گئی چوڑیاں کین وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر امت شاہ اور ہمارے لیڈر کی کار پر پتھر پھینک والے کو بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو دلاسہ دینے گئے شخص پر پتھر پھینکنا بزدلانہ کام ہے۔مورتی نے کہاکہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے،کوئی کہیں بھی بغیر ڈرے جا سکتا ہے۔