نئی دہلی،2؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) دہلی میں مکان خریدنے کا خواب دیکھنے والوں کے لئے دہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) خوشخبری لے کر آئی ہے۔
ڈی ڈی اے نے آج اپنی نئی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت لوگ وسنت کنج، دوارکا جیسے علاقوں میں مکانات خرید سکیں گے۔ اس بار ڈی ڈی اے 1354 فلیٹ فروخت کررہا ہے۔ تاہم آخری بار کے مقابلے میں یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان میں سے 230 فلیٹ دوارکا اور وسنت کنج میں ہیں۔
یہ فلیٹ ایچ آئی جی زمرے میں آتے ہیں۔ اس بار 1354 فلیٹوں کی نیلامی ہوگی۔ ان میں سے 230 فلیٹ ایچ آئی جی کیٹگری میں ہیں یہ فلیٹ دوارکا اور وسنت کنج میں ہیں۔
ایم آئی جی کیٹگری میں فلیٹوں کی تعداد 704 ہے۔ یہ فلیٹ جسولہ دوارکا میں ہیں۔ منگل پوری اور دوارکا میں 275 فلیٹ ہیں۔ یہ فلیٹ معاشی طور پر کمزور لوگوں کے لئے ہیں۔ جبکہ باقی فلیٹ روہینی میں ہیں، یہ فلیٹ ایل آئی جی یعنی (کم آمدنی والے گروپ) کے لیے ہیں۔
جسولا میں وقاع تین بیڈروم کے فلیٹ کی قیمت 2.1 کروڑ روپئے ہے۔ یہ ڈی ڈی اے کا سب سے مہنگا فلیٹ ہے۔ آخری بار 2017 میں وسنت کنج میں ایچ آئی جی کیٹگری کا فلیٹ 1.7 کروڑ روپئے تھا۔
اس فلیٹ کے لئے درخواست دینے کے لئے درخواست دہند گان کو ہندوستان کا شہری ہونا چاہئے۔ اس کی عمر 18 سال ہونی چاہئے۔ اس کے پاس دہلی میں گھر نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ وہ ڈی ڈی اے کے پہلے اسکیم کا فائدہ اٹھانے والا نہیں ہونا چاہئے۔ درخواست دہندگان کا بینک اکاؤنٹ ہونا چاہئے اور اس کے پاس پین کارڈ ہونا چاہئے۔
اس بار فلیٹ کے لئے درخواست دینے کے لئے آمدنی کی کوئی حد نہیں ہے۔ صرف EWS زمرے کے فلیٹوں کے لئے درخواست دینے کے لئے درخواست دہندگان کی سالانہ آمدنی 1 لاکھ روپئے ہونی چاہئے۔کورونا کی وجہ سے اس بار تمام کارروائی آن لائن جاری کی جائے گی۔