ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی بن گیا حادثوں کا شہر؛ سڑک حادثوں میں جنوری سے اب تک998 لوگوں نے گنوائیں جان

دہلی بن گیا حادثوں کا شہر؛ سڑک حادثوں میں جنوری سے اب تک998 لوگوں نے گنوائیں جان

Mon, 24 Sep 2018 10:57:48  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) راجدھانی  دہلی  میں رفتار کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دہلی میں سڑک حادثوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دہلی کی سڑکیں کتنی جان لیوا ثابت ہورہی ہیں، یہ ان اعدادوشمار کو دیکھنے کے بعد صاف پتہ چلتا ہے۔ دہلی میں اس سال اب تک تقریباً ایک ہزار لوگوں کی سڑک حادثے میں جان چلی گئی۔ دہلی پولس اگر چہ ہی سڑک تحفظ مہم ان دنوں چلارہی ہے لیکن سڑک پر عام آدمی کتنا محفوظ ہے، یہ دہلی پولس کے خود کے اعدادوشمار بتارہے ہیں۔ اس سال جنوری2018سے لے کر31اگست تک کے اعدادوشمار کو دیکھیں تو998لوگوں کی سڑک حادثوں میں موت ہوئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال سڑک حادثے زیادہ ہوئے ہیں۔ بہت زیادہ اسپیڈ اور شراب حادثوں کی وجہ پولس کے سینئر افسروں کے مطابق سڑک حادثوں کی سب سے بڑی وجہ اوور اسپیڈ اور شراب پی کر گاڑی چلانا پایا گیا ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ دہلی ٹریفک پولس اوور اسپیڈ اور شراب پی کر گاڑی چلانے والوں پر کوئی بڑا قدم ابھی تک کیوں نہیں اٹھاپارہی ہے۔
دہلی پولس سے ملے سڑک حادثوں کے اعدادوشمار
2016-1548
2017-1565
2017۔جنوری سے لے کر31اگست961
2018۔ جنوری سے لے کر31اگست998


Share: