ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جموں و کشمیر کے حالات خراب، ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت: آرمی چیف جنرل بپن راوت

جموں و کشمیر کے حالات خراب، ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت: آرمی چیف جنرل بپن راوت

Tue, 25 Sep 2018 11:05:32  SO Admin   S.O. News Service

 جموں،25؍ستمبرر(ایس او نیوز؍ایجنسی) فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے پیر کے روز کہا کہ  لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں  پر ایک  اور سرجیکل اسٹرائیک کئے جانے کی ضرورت ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، راوت نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کاروائی کی جانی چاہئے۔

نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کو دئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’’ میرا ماننا ہے کہ ایک اور کاروائی (سرجیکل اسٹرائیک ) کی ضرورت ہے۔ لیکن میں یہ انکشاف نہیں کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اسے کیسے انجام دینا چاہتے ہیں‘‘۔ اس انٹرویو کا ٹیلی کاسٹ پیر کے روز ہوا۔ قابل غور ہے کہ ہندوستانی فوج نے دو سال قبل لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں  پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔

قابل غور ہے کہ ہفتہ کے  روز آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاک فوج کے ذریعہ بی ایس ایف جوان کے ساتھ کی گئی وحشیانہ حرکت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ دہشت گردوں اور پاکستانی فوج سے  بربریت کا بدلہ لینے کے لئے ہمیں سخت کاروائی کرنی ہوگی۔ ہاں اب وقت آگیا ہے ہمیں پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں بھی ایسا ہی درد محسوس کرانا چاہئے‘‘۔


Share: