نئی دہلی، یکم جنوری (آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی ہریانہ یونٹ کی صدر کماری سیلجا سنگھو بارڈر پر کسانوں کے درمیان پہنچتے ہوئے نئے سال کے پہلے دن جمعہ کو لنگرخدمت میں حصہ لیا اور کہا کہ حکومت کو فوری طور پر تینوں کالے قوانین کو منسوخ کرنا چاہئے اور کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کی ضمانت کے لئے قانون بنناچاہئے۔
سیلجا کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے نئے سال کا آغاز سنگھو بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں کے درمیان رات گزار کر کیا۔ اس دوران کماری سیلجا نے کسانوں سے بات چیت کی اور لنگر خدمات کی بھی حمایت کی۔ کماری سیلجا نے کسانوں کو ایک خط بھی لکھا۔
سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی رکاوٹ کو چھوڑ کر فوری طور پر ان تینوں کالے قوانین کو منسوخ کرے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کو کم سے کم سپورٹ قیمت کی ضمانت کے لئے بھی قانون بنانا چاہئے اور یہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ 100 فیصد فصل کو کم سے کم سپورٹ قیمت پر فروخت کیا جائے۔
انہوں نے حکومت سے ماحولیاتی آرڈیننس اور پرالی سے متعلق بجلی کے بل پر حکومت نے کسان رہنماؤں سے جق وعدہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر پورا کیا جائے۔اس شدید سردی میں کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور 46 کسانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اس تحریک میں صرف ہریانہ کے 10 سے زیادہ کسان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس تحریک میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور ملازمت فراہم کی جائے۔