بنٹوال یکم ؍اکتوبر(ایس او نیوز) دو موٹربائکس پر سوار ہوکر آنے والے نامعلوم شرپسندوں نے نیرلکٹے میں واقع ایک سیلون میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی اور سیلون میں موجود ملازم کو پیٹ ڈالا۔
شرپسندوں کے حملے کا شکار ہونے والے سیلون ملازم کا نام مصید(30سال) بتایاجاتا ہے کہ جو کہ نئی دہلی کا رہنے والا ہے۔ جس سیلون پر حملہ ہوا ہے وہ گنیش کامپلیکس میں موجود ہے اور اسی گاؤں کے ناصر نامی شخص کی ملکیت ہے۔معلوم ہو اہے کہ حملہ آوروں میں چھ افراد شامل تھے جو دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔ انہوں دکان میں گھستے ہی کرسیاں ، شیشے اور دیگر سازوسامان کی توڑ پھوڑ شروع کردی تھی اور مصید کی پیٹائی کرنے کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئے۔ اس حملے کی اصل وجوہات کے تعلق سے ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔
وٹھلا اور بنٹوال پولیس اسٹیشن سے وابستہ افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔