ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / برہماورمیں بس اور اسکوٹی کی ٹکر ۔ دونوں اسکوٹی سوار ہلاک

برہماورمیں بس اور اسکوٹی کی ٹکر ۔ دونوں اسکوٹی سوار ہلاک

Fri, 05 Oct 2018 17:57:23  SO Admin   S.O. News Service

برہماور5؍اکتوبر (ا یس او نیوز) یہاں سے قریب چرکاڈی نامی علاقے میں برہماور سے ہیبری کی طرف جانے والی بس نے ایک اسکوٹی کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اسکوٹی پر سوار انیل کولال(۳۲سال)اوربھاسکر کولال ہلاک ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ بس کی ٹکر سے دونوں اچھل کر سڑک پر گر گئے جس سے ان کو گہری چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو فوراً علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیاگیا مگر ان کی جان بچائی نہیں جاسکی۔ انیل اور بھاسکر قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ یہ دونوں ہیبری میں میستری کا کام انجام دے کر اپنے گھر کی طرف واپس لو ٹ رہے تھے۔گمان کیا جاتا ہے کہ اس علاقے میں بھاری برسات اور اندھیرے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔برہماور پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔
 


Share: