نئی دہلی،3؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے مرکزکے نئے زرعی قوانین کے خلاف کھڑے کسانوں کی مشکلات کے خلاف مظاہرے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے آبی جماؤسے گزرنا پڑا ہے۔
اتوار کے روزمتحدہ کسان مورچہ سے وابستہ کسان رہنما ابیمنیو کوہر نے کہاہے کہ کسان جن خیموں میں رہ رہے ہیں وہ واٹرپروف ہیں لیکن وہ ان کو سردی اور آلودگی سے بچا نہیں سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے مظاہرے کے مقامات پرحالات بہت خراب ہیں، یہاں پرآبی جماؤ ہو چکا ہے۔ بارش کے بعد سردی میں بہت اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت کسانوں کے دکھوں کو نہیں دیکھتی ہے۔
سنگھوبارڈرپرکھڑے گوروندر سنگھ نے بتایا ہیکہ کچھ مقامات پر سیلاب آچکا ہے اور یہاں مناسب عوامی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہت ساری پریشانیوں کے باوجود، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں، ہم یہاں سے نہیں جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اورتیزہواؤں کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ کے ایک عہدیدارنے بتایاہے کہ صفدرجنگ آبزرویٹری میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور 25 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔ پالم میں کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری اور 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ توقع ہے کہ 6 جنوری تک اولے کے ساتھ بارش ہوگی۔