تہران،8اگست(آئی این ایس انڈیا): ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی ملکی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ایک بھی خاتون شامل نہیں۔ کابینہ کے اٹھارہ ارکان کی منظوری آئندہ چند دنوں میں پارلیمان سے متوقع ہے۔ روحانی نے پچھلے ہفتے کے اختتام پر اپنی دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔ امکانات ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں آئندہ بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ مرکوز زکھی جائے گی۔ نئی کابینہ میں کوئی غیر متوقع تبدیلیاں نہیں لائی گئیں۔ صدر نے البتہ وزیر دفاع اور نائب وزیر اقتصادیات تبدیل کر دیے ہیں۔ کابینہ میں ایک بھی عورت کے نہ ہونے کے سبب روحانی پر ملکی سطح پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔