ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایئر سیل میکسس معاملہ: سپریم کورٹ نے معاملے میں جانچ مکمل کرنے کی معیاد میں کی تین ماہ کی توسیع

ایئر سیل میکسس معاملہ: سپریم کورٹ نے معاملے میں جانچ مکمل کرنے کی معیاد میں کی تین ماہ کی توسیع

Thu, 20 Sep 2018 18:22:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،20؍ ستمبر (ایس او نیوز)   سپریم کورٹ نے ایئر سیل میکسس ڈیل معاملے میں جانچ مکمل کرنے کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ پچھلے مارچ کو کورٹ نے ای ڈی کو چھ ماہ میں جانچ ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ آج سماعت کے دوران ای ڈی نے کورٹ سے مزید وقت کامطالبہ کیا۔ ای ڈی کی جانب سے اے ایس جی تشار مہتا نے کہا کہ ہمیں جانچ کے لئے دو تین مہینے کا وقت دیا جائے کیونکہ کچھ لوگوں سے ای میل پر پوچھ گچھ کی جانی ہے۔

سی بی آئی کے ذریعہ دائر معاملے میں پچھلے 19جولائی کو سی بی آئی نے ضمنی چارج شیٹ دائر کی تھی ۔ سی بی آئی نے اپنے ضمنی چارج شیٹ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو ملزم بنایا ہے۔ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔ سی بی آئی نے 18لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔ ملزمین میں سابق مالیات سکریٹری اشوک جھا،سابق ایڈیشن خزانہ سکریٹری اشوک چاولا ،سابق جوائنٹ خزانہ سیکریٹری سنجے کرشن ، ایف آئی پی بی کے سابق انڈر سکریٹری رام شرن،ایئر سیل کے سابق ایکزیکٹیو ٹی آنند کرشنن اور اگستر رافل مارشل پی چدمبرم کے چارٹڈ اکاونٹنٹ بھاسکر رمن کے علاوہ سات کمپنیوں کو ملزم بنایا گیا ہے ۔ جن کمپنیوں کو ملزم بنایا گیا ہے انمیں کارتی چدمبرم کی کمپنی چیس مینجمنٹ سروسز،ایڈوانٹیج اسٹریٹجک کنسلٹنگ پرائیوریٹ لمیٹڈ استرو آل ایشیا نیٹ ورکس ، میکسس موبائل،ملیشیا کی کمپنی ارمدا بیرہر نیویگیشن لمیٹیڈ شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا گی اہے کہ ایک ملیشیائی فرم سے چیس مینجمنٹ سروسز نے 86لاکھ روپے وصول کئے۔ وہیں ایئر سیل ٹیلی وینچرجس انڈیا لمیٹیڈ سے 26لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔


Share: