ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اگر وزیر کھیل نے نہیں دیا جواب تو کورٹ کا راستہ اپنائیں گے؛ بجرنگ پونیا نے اسپورٹس منسٹر کو کیا متنبہ

اگر وزیر کھیل نے نہیں دیا جواب تو کورٹ کا راستہ اپنائیں گے؛ بجرنگ پونیا نے اسپورٹس منسٹر کو کیا متنبہ

Fri, 21 Sep 2018 19:09:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،21؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز)   راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نہ ملنے سے مایوس اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا نے وزیر کھیل وردھن سنگھ راٹھور سے ملاقات کی اور کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔بجرنگ نے کہاکہ مجھے آج وزیر کھیل سے ملنا تھا لیکن اچانک ہی ہمیں گزشتہ شام ملاقات کے لیے فون آ گیا۔میں نے وزیر کھیل سے پوچھا کہ کھیل رتن کیلئے میرے نام پر غور نہیں کرنے کی کیا وجہ تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے اتنے پوائنٹس نہیں تھے لیکن یہ بات غلط ہے۔میں نے نامزد کئے گئے دو دیگر کھلاڑیوں (وراٹ کوہلی اور میرا بائی چانو) سے زیادہ پوائنٹس لیے ہیں۔چوبیس سالہ پہلوان نے ایشیائی اور دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کئے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں شام تک معقول جواب نہیں ملتا تو انہیں انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے پابند ہونا پڑے گا۔


Share: