نئی دہلی،23؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس آئندہ دو اکتوبر سے ’ڈور ٹو ڈور ‘رابطہ مہم شروع کرنے جا رہی ہے جس میں وہ لوگوں سے ووٹ کے ساتھ ساتھ انتخابی چندہ بھی مانگے گی۔پارٹی نے دو اکتوبر سے 19 نومبر تک چلنے والے اس مہم کو ’عوامی رابطہ مہم‘ کا نام دیا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے منظور اس مہم کے تحت پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر ووٹ مانگیں گے اور ساتھ ہی لوگوں سے کانگریس کو چندہ بھی دینے کی اپیل کریں گے۔پارٹی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اشوک گہلوت نے حال ہی میں تمام ریاستی انچارج، صوبہ صدور کو ’عوامی رابطہ مہم‘کی تفصیلات بھیجی ہے۔کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور ریاستی رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پورے مہم کی نگرانی کریں۔ذرائع کے مطابق چندے کے لئے پارٹی کی ریاستی اکائیوں کورسید بھی بھیج دی گئی ہیں۔پارٹی کے اعلی سطحی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس قیادت نے ہر سال جنوری مہینے میں اس طرح کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن لوک سبھا انتخابات میں چند ماہ باقی ہونے کی وجہ سے اگلے ماہ ہی یہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کانگریس کے قومی سکریٹری (تنظیم) جے ڈی سیلم نے ’عوامی رابطہ مہم‘کے دو اکتوبر سے شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کے تحت کانگریسی عوام سے رابطہ کریں گے اور پارٹی کے لئے ووٹ مانگنے کے ساتھ مالی امداد کا بھی زور دیں گے۔عوام کی طرف جو بھی رقم ملے گی، اسے ہم قبول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی مدد سے الیکشن لڑیں گے اور عوام کے لئے ہی کام کریں گے۔کارپوریٹ کی مدد سے انتخابات لڑنے والوں کی حالت آپ دیکھلوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس آئندہ دو اکتوبر سے ’ڈور ٹو ڈور ‘رابطہ مہم شروع کرنے جا رہی ہے جس میں وہ لوگوں سے ووٹ کے ساتھ ساتھ انتخابی چندہ بھی مانگے گی۔پارٹی نے دو اکتوبر سے 19 نومبر تک چلنے والے اس مہم کو ’عوامی رابطہ مہم‘ کا نام دیا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے منظور اس مہم کے تحت پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر ووٹ مانگیں گے اور ساتھ ہی لوگوں سے کانگریس کو چندہ بھی دینے کی اپیل کریں گے۔پارٹی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل اشوک گہلوت نے حال ہی میں تمام ریاستی انچارج، صوبہ صدور کو ’عوامی رابطہ مہم‘کی تفصیلات بھیجی ہے۔کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور ریاستی رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پورے مہم کی نگرانی کریں۔ذرائع کے مطابق چندے کے لئے پارٹی کی ریاستی اکائیوں کورسید بھی بھیج دی گئی ہیں۔پارٹی کے اعلی سطحی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس قیادت نے ہر سال جنوری مہینے میں اس طرح کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن لوک سبھا انتخابات میں چند ماہ باقی ہونے کی وجہ سے اگلے ماہ ہی یہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کانگریس کے قومی سکریٹری (تنظیم) جے ڈی سیلم نے ’عوامی رابطہ مہم‘کے دو اکتوبر سے شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کے تحت کانگریسی عوام سے رابطہ کریں گے اور پارٹی کے لئے ووٹ مانگنے کے ساتھ مالی امداد کا بھی زور دیں گے۔عوام کی طرف جو بھی رقم ملے گی، اسے ہم قبول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی مدد سے الیکشن لڑیں گے اور عوام کے لئے ہی کام کریں گے۔کارپوریٹ کی مدد سے انتخابات لڑنے والوں کی حالت آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ کس طرح سے کارپوریٹ کے لئے ہی کام کر رہے ہیں۔کانگریس قیادت نے یہ بھی طے کیا ہے کہ اس’ڈور ٹو ڈور ‘مہم سے جو بھی رقم ملے گی اس میں سے 50 فیصد حصہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کو، 25 فیصد ریاستی کانگریس کمیٹی کو، 15 فیصد ضلع کانگریس کمیٹی کو 10 فیصد حصہ بلاک کانگریس کمیٹی کے پاس جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کے لئے انتخابی چندہ جمع کرنے کی یہ اسکیم پارٹی کے خزانچی احمد پٹیل کی قیادت میں بنی اور حال ہی میں پارٹی صدر راہل گاندھی نے اس کی منظورفراہم کی۔