ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / انڈونیشیا میں زلزلہ: اب بھی 5000 افراد لاپتہ،مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1944

انڈونیشیا میں زلزلہ: اب بھی 5000 افراد لاپتہ،مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1944

Tue, 09 Oct 2018 11:10:20  SO Admin   S.O. News Service

8اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾ انڈونیشیا میں آئے زبردست زلزلے اور سونامی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1944 ہو گئی جبکہ پانچ ہزار لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ متاثرین کو تلاش کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔عرب نیوز نے ایک مقامی فوجی ترجمان کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ ریلیف اور راحت رضاکاروں نے پیر کو ’ہوٹل رووا-رووا‘ میں تلاشی مہم کو ختم کردیا۔ گزشتہ 28 ستمبر کو آئے 7.5 شدت والے زلزلہ کے زوردار جھٹکوں اور سونامی کی وجہ سے پانچ ہزار لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

پالو میں تلاشی اور ریلیف مہم کے فیلڈ ڈائرکٹر بمبانگ سوريو نے کہا، ’’ہوٹل رووا-رووا میں تلاشی مہم ختم ہو گئی ہے کیونکہ ہم نے پورے ہوٹل تلاشی مہم چلائی ہے اور ابھی تک کوئی متاثر نہیں پائے گئے ہیں‘‘۔حکومت نے کہا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے مسطح ہو چکے کچھ علاقوں کو اجتماعی قبر کے طور پر اعلان کیا جائے گا۔ زلزلہ سے متاثر 200,000 لوگوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے راحت کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ کھانے اور صاف پینے کے پانی کی کم مقدار میں سپلائی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Share: