ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم

امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم

Fri, 21 Sep 2018 17:50:26  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن21ستمبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)   امریکا نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کو مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان مثبت پیغامات سے بھی ا?گاہ ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا ۔واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط کے جواب میں گزشتہ روز بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے حامی بھر لی ہے جس کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔


Share: