ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / الجزائر میں گاڑی کے حادثے میں 20 افراد ہلاک ، 11 زخمی

الجزائر میں گاڑی کے حادثے میں 20 افراد ہلاک ، 11 زخمی

Sat, 02 Jan 2021 19:02:21  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،2جنوری (آئی این ایس انڈیا)الجزائرمیں ٹریفک کے ایک حادثے میں 20 افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزائر کے سول پروٹیکشن یونٹ نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع صوبہ تامنراست میں شاہراہ پر ایک پک اپ ٹرک الٹ گیا ہے،اس پرافریقی شہری سوار تھے۔ ان میں بچّے بھی شامل تھے۔

حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تامنراست الجزائر کی مالی اور نیجر کی سرحد کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر واقع ہے۔اسی کے روٹ کے ذریعے سب صحارا افریقا سے تعلق رکھنے والے غیرقانونی تارکین وطن بحرمتوسط تک پہنچتے ہیں اور اس کو عبور کرنے کے بعد یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران میں سب صحارا افریقا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعداد نے الجزائر کے جنوبی علاقوں کا رُخ کیا ہے۔سول پروٹیکشن یونٹ ڈرائیوروں پرزوردیتا رہتا ہے کہ وہ الجزائر کے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق الجزائر میں 2019ء میں ٹریفک حادثات میں تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


Share: