ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اسرائیلی درندہ صفت فوج نے معمر ترین کو بھی نہیں بخشا، معمر شہری شہید

اسرائیلی درندہ صفت فوج نے معمر ترین کو بھی نہیں بخشا، معمر شہری شہید

Thu, 04 Oct 2018 17:16:28  SO Admin   S.O. News Service

المغازی 4 اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک عمر رسیدہ فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کو وسطی غزہ میں المغازی کیمقام پر 78 سالہ ابراہیم العروقی کوگولیاں مارکر شہید کردیا۔ فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطینی شہری کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مشرقی المغازی کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے نہتے شہریوں کے گھروں پر گولیاں چلائیں جس کینتیجے میں 78 سالہ ابراہیم احمد نصار العروقی شہید ہوگیا۔


Share: