مقبوضہ بیت المقدس8اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے فلسطینی ماہی گیروں کو سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لیے دیئے گئے زون کو محدود کردیں۔عبرانی ریڈیو کے مطابق لائبرمین نے فوج سیکہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑنے کی اجازت محدود کریں۔ فلسطینی ماہی گیروں کو 9 ناٹیکل مائل تک ماہی گیری کی اجازت تھی جسے کم کرکے چھ میل تک کردیا جائے۔لائبرمین کا کہنا ہے کہ فلسطینی ماہی گیروں کی آڑ میں مزاحمت کار اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔