استنبول 3جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)استنبول کے ہوائی اڈے پراس ہفتے کے شروع میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد اب45ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اردن سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ جو اس حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھاکل دم توڑگیا۔اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز تین خودکش بمباروں نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ استنبول کے گورنرکے مطابق اس حملے میں زخمی ہونے والے52افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم ترک حکومت کے مطابق ابتدائی تفتیش یہ بتارہی ہے کہ اس حملے کے درپردہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ تھی۔