ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اتر پردیش میں منسوخ ہوئی 4 ہزار اردو اساتذہ کی تقرری

اتر پردیش میں منسوخ ہوئی 4 ہزار اردو اساتذہ کی تقرری

Tue, 09 Oct 2018 19:40:01  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،09 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) یوگی حکومت نے اردو اساتذہ کے 4 ہزار عہدوں پر ہونے والی تقرری منسوخ کر دی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں معیار سے زیادہ تعداد میں اردو اساتذہ موجود ہیں، اسی لئے اب زیادہ اساتذہ کی تقرری کی ضرورت نہیں ہے۔ اردو اساتذہ کے عہدوں پر تقرری اکھلیش حکومت کے دور اقتدار میں 2016 میں شروع ہوئی تھی۔اساتذہ کے 16460 خالی عہدوں میں سے چار ہزار خطوط اردو اساتذہ (Urdu Teachers) کے لئے الگ کیا گیا تھا۔سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے 15 ستمبر 2016 کو 4 ہزار عہدوں پر تقرری کے لئے منظوری دی تھی۔مارچ 2017 میں کاؤنسلنگ کی تاریخ جاری کی گئی تھی لیکن حکومت بدل جانے کے بعد نئی حکومت نے اس پر روک لگا دی۔امیدواروں نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔اس پر ہائی کورٹ نے 15 اپریل 2018 کو حکومت کے لیے دو ماہ میں تقرری کرنے کا حکم دیا۔لیکن اس کے بعد بھی تقرری کا عمل آگے نہیں بڑھا۔لیکن اب اعلیٰ چیف سکریٹری ڈاکٹر پربھات کمار نے نوٹس جاری کر کے تقرری کو منسوخ کر دیا ہے۔یوگی حکومت کا کہنا ہے کہ یوپی کے پرائمری اسکولوں میں کافی تعداد میں اردو اساتذہ موجودہیں۔


Share: