ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 میں ہندوستان کی قیادت کریں گی ہرمن پریت

آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 میں ہندوستان کی قیادت کریں گی ہرمن پریت

Fri, 28 Sep 2018 18:10:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،28؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)جارحانہ بلے باز ہرمن پریت کور نو سے 24 نومبر کے درمیان ویسٹ انڈیز میں ہونے والے چھٹے آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔آل انڈیا خاتون سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کو منتخب کیا جس میں اسمرتی مندانہ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اسمرتی اس سال شاندار فارم میں ہیں۔متالی راج، ویدا کرشن مورتی، دیپتی شرما، جیما روڈرگس، انجا پاٹل، ایکتا بشٹ اور پونم یادو وغیرہ کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ہندوستان کو دس ٹیموں کی اس مقابلے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئر لینڈ کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز نو نومبر کو نیوزی لینڈکے خلاف گیانا میں کرے گا۔اس کے بعد وہ روایتی حریف پاکستان (11 نومبر)، آئر لینڈ (15 نومبر) اور آسٹریلیا (17 نومبر) کو میچ کھیلے گا۔


Share: