ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ڈرائیورلیس میٹروپرکریڈٹ کا دورشروع

ڈرائیورلیس میٹروپرکریڈٹ کا دورشروع

Tue, 29 Dec 2020 10:56:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،29؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا)دہلی کو ملک کی پہلی ڈرائیور لیس میٹرومل گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آج اس میٹرو کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میٹرو آج سے مینجٹا لائن پرچل رہی ہے۔ دریں اثنادہلی ڈرائیور لیس میٹروکے آغازکے کریڈٹ کے حوالے سے سیاسی کشمکش شروع ہوگئی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ٹویٹ کے بعد جوابی حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔دراصل اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ مبارک دہلی! آج سے، میٹرو ٹرین بغیر ڈرائیور کے دہلی میں شروع ہوئی۔ آج، آپ کی دہلی میٹرودنیا کے منتخب شہروں میں شامل ہوگئی ہے۔ ہماری دہلی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

کجریوال کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کی طرف سے کہا گیا کہ مودی حکومت کے کاموں کاسہرا لینا وزیراعلیٰ کجریوال کی پرانی عادت ہے، جس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا جس کی وجہ سے دہلی کو یہ تحفہ ملا، ایسے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ! مودی حکومت دہلی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔


Share: