بھوپال22 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو مسلسل چوتھی بار اقتدار میں واپسی کے لئے شیوراج حکومت اب جادوگروں کا سہارا لینے کی تیاری میں ہے۔’’ میجک اسپیل‘‘ کے اس یونیک قدم سے شیوراج حکومت عوام کے دل جیتنے کی کوشش کرتی نظر آ سکتی ہے۔
پی بی جے پی کے ترجمان رجنیش اگروال نے اس کی تصدیق کی ہے۔رجنیش اگروال نے کہا ہے کہ ہم رابطہ مہم اور انتخابی تشہیر لئے جادوگروں کا سہارا لینے کی تیاری میں ہے۔ پارٹی 15 سالوں کے دوران کئے گئے کاموں کواجاگر کرنے اور گزشتہ کانگریس حکومت سے اس کی تقابلی مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو مسلسل چوتھی بار اقتدار میں واپسی کے لئے شیوراج حکومت اب جادوگروں کا سہارا لینے کی تیاری میں ہے۔’’ میجک اسپیل‘‘ کے اس یونیک قدم سے شیوراج حکومت عوام کے دل جیتنے کی کوشش کرتی نظر آ سکتی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان رجنیش اگروال نے اس کی تصدیق کی ہے۔رجنیش اگروال نے کہا ہے کہ ہم رابطہ مہم اور انتخابی تشہیر لئے جادوگروں کا سہارا لینے کی تیاری میں ہے۔ پارٹی 15 سالوں کے دوران کئے گئے کاموں کو اجاگر کرنے اور گزشتہ کانگریس حکومت سے اس کی تقابلی تصویر عوام تک پہنچانے کے لئے جادوگروں کی مدد لے گی۔ بی جے پی ترجمان نے بتایا کہ جادوشو منعقد خاص طور دیہی اورمارکیٹوں میں کیا جائے گا تاکہ ووٹرس تک پہنچا جا سکے۔حالانکہ پارٹی کتنے جادوگروں کی خدمت لے گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو پایا ہے۔اگرچہ بی جے پی کو امید ہے کہ اسمبلی انتخابات کے مہم کے دوران میجک شو جلد شروع ہو جائے گا ۔ ان ساری سرگرمیوں کے لئے بجٹ مقرر کرنے کے عمل پر کام چل رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس فن کے ذریعے ہم عوام خاص طور پر کمزور طبقے کو یہ بتانے جا رہے ہیں کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 15 سالوں میں ان کے لئے کیا کیا ہے۔رجنیش اگروال نے بتایا کہ یہ میجک شو بی جے پی سے پہلے کی کانگریس حکومت کی ناکامی کوبتائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 1993 سے 2003 تک دگ وجے سنگھ کی حکومت کے 10 سالوں کے دوران سڑک، بجلی اور بنیادی سہولیات کی خراب پوزیشن کے بارے میں بتایا جائے گا۔واضح ہو کہ مدھیہ پردیش میں 28 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخاب سے قبل آئے تمام سروے اس وقت مدھیہ پردیش میں کانٹے کی لڑائی کے اشارے دے رہے ہیں۔ کانگریس پوری کوشش کر رہی ہے کہ عام انتخابات سے پہلے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کر کے اپنا حوصلہ بڑھائے۔ وہیں بی جے پی نے بھی ان تینوں ریاستوں میں اقتدار بچائے رکھنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔