ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بہار میں بڑھتے جرائم کے واقعات پر نتیش کمار دلبرداشتہ؟ ہر کھیت میں پانی پہنچانے کیلئے وزیراعلی کی افسران کو ہدایت

بہار میں بڑھتے جرائم کے واقعات پر نتیش کمار دلبرداشتہ؟ ہر کھیت میں پانی پہنچانے کیلئے وزیراعلی کی افسران کو ہدایت

Sat, 09 Jan 2021 11:05:59  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 9؍جنوری (آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی نتیش کمار بہار کی ہمہ جہت ترقی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ وہ سات عزائم 2 کے مکمل نفاذ کیلئے بھی متفکر ہیں اس تناظر میں آج انہوں نے مین سیکریٹریٹ واقع دفتر احاطہ میں سات عزائم پارٹ 2 کے تحت ہرکھیت کو آب پاشی کے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل بہار میں جرائم کے بڑھتے واقعات اور پولس کی ناکامی سے دلبرداشتہ اور متفکر وزیراعلی نے بہار پولس کے سربراہ اے کے سنگھل کو طلب کیا اور جرائم پیشوں پر نکیل نہ کسے جانے کی وجوہات جانی۔

بعد ازاں محکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹری مسٹر چیتنیے پرساد نے ہر کھیت میں آب پاشی کے پانی لانے کے لئے ایک پریزنٹیشن دیا۔ پریزنٹیشن کے دوران، انہوں نے محکمہ زراعت سے موصول حالات، جوائنٹ ٹیکنیکل سروے، محکمہ وار ذمہ داریاں (محکمہ آبی وسائل، چھوٹے آبی وسائل محکمہ، محکمہ زراعت، محکمہ توانائی) کا زمینی دورہ اور ممکنہ آبپاشی اسکیم کا انتخاب، آبپاشی نشچئے موبائل ایپ، سطحی پانی پر مشتمل منصوبہ، زمینی پانی پر مبنی آبپاشی اسکیم، ہیڈ کوارٹر کی سطح پر تکنیکی سروے کے کام کی نگرانی، ضلعی سطح پر مشترکہ مانیٹرنگ ٹیم وغیرہ پر مبنی منصوبے کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔

جائزہ کے دوران، وزیر اعلی نے کہا کہ ہم لوگوں نے ہر کھیت میں آب پاشی کے لئے پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس کے لئے، ہر گاوں، ہر ٹولوں تک سیراب اور غیر سیرابی علاقے اور آبی وسائل اور کمانڈ ایریا کو نشان زد کرنے کے کام کو تیزی سے کیا جائے۔ نچلی سطح پر اس کا جائزہ لیں اور گاؤں کے لوگوں سے ملیں اور ان کی پریشانیوں اور تجاویز سے آگاہ ہوں۔ کاشتکاروں سے یہ بھی مشورہ لیں کہ ان کے علاقے میں کس طرح کی آب پاشی سے انہیں سہولت ہوگی، موسم کے موافق کاشتکاری (فصل سائیکل) کے لئے مائکرو آب پاشی، کاشتکاروں کو ڈرپ / چھڑکنے والی آبپاشی کے لئے ترغیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کسانوں نے یہ تکنیک اختیار کی ہے وہ زرعی کاموں میں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس سے پانی بھی ضائع نہیں ہوتا ہے۔ زمینی پانی کے تحفظ کے لئے لوگوں کو بیدار اور ترغیب دیتے رہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسراب اور اہلکاروں کو تربیت دی جانی چاہئے تاکہ وہ کسانوں کو زرعی کام سے متعلق اسکیموں کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کرسکیں اور ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے انھیں تحریک دیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے کام کی نگرانی ہیڈ کوارٹر کی سطح پر کی جانی چاہئے اور منصوبے پر تیزی سے کام ہونا چاہئے۔

میٹنگ میں آبی وسائل کے وزیر وجئے کمار چودھری، وزیر توانائی وجیندر پرساد یادو، چھوٹے آبی وسائل کے وزیر سنتوش کمار سمن، چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایت راج امرت لال مینا، پرنسپل سیکرٹری آبی وسائل چیتنیا پرساد، سکریٹری، توانائی سنجیو کمار ہنس، سکریٹری چھوٹے آبی وسائل سنتوش کمار مل، وزیر اعلی کے سکریٹری منیش کمار ورما، وزیر اعلی کے سکریٹری انوپم کمار، ڈائریکٹر زراعت آدیش تیترمارے موجود تھے۔


Share: