ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وقف ترمیمی قانون کے خلاف 29 اپریل کو ہوگا دکشن کنڑا، اڈپی ضلع کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ- مسلم سینٹرل کمیٹی کا فیصلہ

وقف ترمیمی قانون کے خلاف 29 اپریل کو ہوگا دکشن کنڑا، اڈپی ضلع کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ- مسلم سینٹرل کمیٹی کا فیصلہ

Wed, 16 Apr 2025 19:39:35    S O News
وقف ترمیمی قانون کے خلاف  29 اپریل کو ہوگا دکشن کنڑا، اڈپی ضلع کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ- مسلم سینٹرل کمیٹی کا فیصلہ

منگلورو ،16 / اپریل (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع  دی مسلم سینٹرل کمیٹی کی قیادت میں مسلمانوں کی نمائندہ جماعتوں اور اداروں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ 29 اپریل کو دوپہر تین بجے کولور کے ڈیلٹا میدان میں منعقد کیا جائے گا ۔
    
الحاج کے ایس محمد مسعود کی صدارت میں کدرولی کی جامعہ مسجد میں منعقدہ مختلف مسلم تنظیموں اور اداروں کے مشترکہ اجلاس میں اس احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 
    
اس مشاورتی اجلاس میں سابق رکن اسمبلی بی اے باوا، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، کے پی سی سی کے سیکریٹری جی اے بابا، ایم ایس محمد، دکشن کنڑا وقف مشاورتی کمیٹی کے  صدر عبدالناصر کے علاوہ دونوں اضلاع کی جماعتوں اور اداروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ 
    
دی سینٹرل مسلم کمیٹی کے نائب صدر کے اشرف نے حاضرین کا استقبال کیا ۔ سیکریٹری ڈی ایم اسلم نے شکریہ ادا کیا ۔ جنرل سیکریٹری محمد حنیف نے اجلاس کی نظامت کی ۔ 


Share: