منڈگوڈ ، 19 / فروری (ایس او نیوز) تعلقہ آڈلیت سودھا میں تحصیلدار کی موجودگی میں ہی معمولی بات پر ریوینیو انسپکٹر نے اسسٹنٹ تحصیلدار پر حملہ کر دیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ریونیو انسپکٹر وکرم سنگھ راجپوت اور نائب تحصیلدار جی بی بھٹ کے درمیان یہ مارپیٹ عوام کے سامنے ہی پیش آئی ۔ اس واقعہ کا سبب یہ ہے کہ ریوینیو ڈپارٹمنٹ سے عوام کو مختلف قسم کے دستاویزات اور سرٹفکیٹس جاری کیے جاتے ہیں ۔ ان سرٹفکیٹس کے اجرا سے پہلے گرام ایڈمنسٹریٹیو آفیسر اور ریوینیو انسپکٹر کو دستاویزات کی جانچ کرکے اپنی رپورٹ تحصیلدار دفتر کو بھیجنا ہوتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر آئی وکرم سنگھ راجپوت اپنی یہ ذمہ داری صحیح ڈھنگ سے نبھا نہیں رہا تھا ۔ اس سلسلے میں نائب صدر جی بی بھٹ نے وکرم سنگھ کو فون کرکے سوال پوچھا تو دونوں کے بیچ تکرار اور گالی گلوچ شروع ہوگئی ۔ اس کے بعد ریوینیو انسپکٹر وکرم سنگھ نے تحصیلدار کے دفتر میں پہنچ کر نائب تحصیلدار بھٹ پر حملہ کر دیا اور دونوں کے بیچ جم کر مارپیٹ ہوئی ۔
اس دوران میں دفتر کے اندر موجود دیگر اسٹاف اور عام لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کے بیچ لڑائی روکنے اور آپس میں مصالحت کرنے کی کوشش کی ۔