منڈگوڈ ،5 / فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے سالگاوں گرام میں واقع تالاب میں مچھلی کا شکار کرنے گیا شخص پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ۔
مہلوک شخص کی شناخت گوڈپّا جاڈار (57 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے اپنے پیروں میں پھنسی گھاس نکالنے کے دوران اس کی ٹیوب الٹ گئی جس کی وجہ سے وہ سر کے بل پانی میں ڈوب گیا ۔ تالاب میں تیرتی ہوئی لاش نظر آنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی ۔
منڈگوڈ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش تالاب سے باہر نکالی اور معاملہ درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔