ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: لاپتہ طالبہ کی لاش گھر کے قریب کنویں سے برآمد، خودکشی کا شبہ

بھٹکل: لاپتہ طالبہ کی لاش گھر کے قریب کنویں سے برآمد، خودکشی کا شبہ

Fri, 12 Jun 2026 20:37:35    S O News

بھٹکل، 12 جون (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے بیلکے علاقے میں جمعرات کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی ایک 19 سالہ طالبہ کی لاش جمعہ دوپہر گھر کے قریب واقع ایک کنویں سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق بیلکے کے کنچی کیری علاقے کی رہائشی گائتری ناگراج نائک جمعرات کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، جس کے بعد اہلِ خانہ نے بھٹکل مضافاتی پولیس تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ طالبہ کی تلاش جاری تھی کہ جمعہ دوپہر تقریباً ڈھائی بجے اس کی لاش گھر کے قریب واقع ایک کنویں میں پائی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ گائتری مقامی کالج میں بی سی اے (دوسرا سال) کی طالبہ تھی۔ اس کی اچانک موت سے اہلِ خانہ اور مقامی افراد میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولیس تھانے میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کی وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Click here for report in English


Share: