ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں رہائشی اسکولوں کی حالتِ زار - وزیر منکال وئیدیا کی طرف سے سدھار

بھٹکل میں رہائشی اسکولوں کی حالتِ زار - وزیر منکال وئیدیا کی طرف سے سدھار

Tue, 18 Feb 2025 19:42:35    S O News
بھٹکل میں رہائشی اسکولوں کی حالتِ زار - وزیر منکال وئیدیا کی طرف سے سدھار

بھٹکل،  18 / فروری (ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے بیان کے مطابق کچھ دن پہلے انہوں نے بھٹکل تعلقہ کے مرارجی دیسائی رہائشی اسکول، کیتور چینّما ہاسٹل اور نارائن گرو رہائشی اسکول کا دورہ کیا تو وہاں کی حالتِ زار دیکھ  کر وہ دنگ رہ گئے ۔ 
    
وزیر موصوف نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ان  اسکولوں میں ٹیبل، کرسیاں، ڈیسک وغیرہ موجود نہیں تھے اور طلبہ زمین پر بیٹھ کر سبق پڑھ رہے تھے ۔ میں پچھلی مرتبہ جب رکن اسمبلی تھا تو اس وقت غریب طلبہ کو عمدہ تعلیم فراہم کرنے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں رہائشی اسکول کے لئے فنڈ حاصل کرتے ہوئے نئی عمارتیں تعمیر کروائی تھیں ۔ 
    
تلخ حقیقت یہ ہے کہ پانچ سال تک اقتدار میں رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی اسکولوں کی ترقی اور بہبود کے لئے کچھ کرنے کے بجائے 40% کمیشن وصول کرنے کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے، اینٹی پروپگنڈا اور نفرت کی سیاست کرنے میں ہی دن گزار دئے ۔ اور یہ بات اسمبلی حلقے کا چکر لگانے پر صاف ظاہر ہوتی ہے ۔
    
وزیر منکال وئیدیا نے بتایا ہے کہ انہوں نے ان رہائشی اسکولوں کی حالتِ زار دیکھنے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کو طلبہ کے لئے ڈیسک اور ٹیبل وغیرہ فراہم کرنے ہدایت دی اور اب وہاں یہ ضروری چیزیں پہنچ گئی ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کے اندر مسرت اور خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ مزید دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب ہوئے ۔ 


Share: