ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں خاتون کو لوٹنے والا شخص گرفتار

منگلورو میں خاتون کو لوٹنے والا شخص گرفتار

Sat, 04 Jan 2025 11:21:52  Office Staff   S.O. News Service
منگلورو میں خاتون کو لوٹنے والا شخص گرفتار

منگلورو، 4/جنوری (ایس او نیوز) شہر کے ناگوری میڈیکل اسٹور میں ملازمت کر رہی خاتون پر حملہ کرنے اور لوٹنے کے الزام میں بوندیل پٹراکوڈی کے رہنے والی سنیل (30 سال) کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ سنیل نے میڈیکل اسٹور کی ملازمہ کو چاقو دکھا کر دھمکانے اور ہاتھ سے حملہ کرنے کے بعد کیش میں موجود 19,300 روپے لوٹ لیے تھے ۔ اس سلسلے میں درج ہوئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم سنیل کو گرفتار کرنے کے ساتھ 17,500 روپے نقد  جرم کے ارتکاب میں استعمال کیا گیا اسکوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا جس کی مجموعی مالیت کا اندازہ 1,20,000 روپے لگایا گیا ہے ۔ 


Share: