ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے کیا نئے سال کے جشن پر پابندی کا مطالبہ

منگلورو : وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے کیا نئے سال کے جشن پر پابندی کا مطالبہ

Sat, 28 Dec 2024 10:19:22  Office Staff   S.O. News Service

منگلورو ،28 / دسمبر (ایس او نیوز) وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے سال کا جشن منانے کے لئے منعقد ہونے والے پروگراموں کو ممنوع  قرار دیا جائے، کیونکہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کے لئے گمراہی اور نقصان کا سبب بنتے ہیں ۔ 
    
وی ایچ پی جنوبی ژون کے جوائنٹ سیکریٹری شرن پمپ ویل کا کہنا ہے کہ " ساحلی علاقے میں ڈرگ مافیا بہت زیادہ سرگرم ہے ۔ برسوں سے ایسی پارٹیوں کے دوران منشیات فراہم کی جاتی ہیں، جس سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں ۔ سرکاری انتظامیہ، پولیس اور حکومت کے علم میں یہ باتیں بارہا لائی جا چکی ہیںم مگر اس کے باوجود یہ سرگرمیاں جاری ہیں ۔ مبینہ طور پر کیرالہ اور گوا سے آنے والی منشیات ان پارٹیوں کے لئے فراہم کرنے والا ایک بہت بڑا ریکیٹ منگلورو میں موجود ہے ۔ ان پارٹیوں میں صرف مقامی ہی نہیں بلکہ دوسری ریاستوں کے نوجوان میں شامل ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ان کی اخلاقی تباہی کے راستے کھلتے ہیں ۔" ان کی وجوہات  کی بنیاد پر شرن پمپ ویل نے پولیس کمشنر سے اپیل کی کہ عوامی مقامات پر نئے سال کا جشن منانے والی پارٹیوں کی اجازت دینے سے انکار کریں ۔  
    
بجرنگ دل کے ڈیویژنل کو آرڈینیٹر پونیت اتاور نے بتایا کہ وہ لوگ نئے سال کے جشن والی پارٹیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام پولیس اسٹیشنوں کو یادداشتیں پیش کریں گے ۔ پونیت نے کہا کہ "اگر پولیس کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیا جاتا تو پھر وہ لوگ خود ہی مداخلت کریں گے ۔" پونیت نے اس بات پر زور دیا کہ " منشیات سے پاک منگلورو کی سوچ کو بیان بازی سے تک نہ رہتے ہوئے عملی اقدام کی طرف بڑھنا چاہیے ۔"
    
ہندوتوا گروپوں نے بین الاقوامی ڈی جے پلیئر ساجنکا کا جو پروگرام بولار کے سٹی بیچ پر منعقد ہونے والا ہے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ساجنکا پر الزام لگایا کہ وہ ہندو منتروں اور شلوک کا مذاق اڑاتا ہے اس لئے اس پروگرام کو منسوخ کرنا چاہیے ۔ 
 


Share: