منگلورو، 13 / جون (ایس او نیوز) پڈاو گاوں کے جوڈوکٹے مارولی میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ہاتھی دانت فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت بیلتنگڈی کے ششانکا پوڈویٹو، منجیشور کے عبدالقادر اور اتاور کے پربھاچندرا کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران افسران نے ملزمین کے قبضے سے دو کاریں اور ہاتھی کے 42.700 کلو گرام وزنی دو دانت ضبط کیے ۔
یہ کارروائی بینگلورو اور مڈیکیرے سی آئی ڈی فاریسٹ سیل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پون نیجور آئی پی ایس کی رہنمائی میں انجام دی گئی جس کی قیادت منگلورو سی آئی ڈی فاریسٹ موبائل اسکواڈ کے پولیس سب انسپکٹر دلیپ جی آر اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔