
منگلورو،17 / مئی (ایس او نیوز) شہر کے کونٹیکانا میں واقع ایک مارٹ کے اندر لفٹ کا کام کرتے وقت حادثہ پیش آنے سے ایک 28 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
متوفی نوجوان کی شناخت نوفل (۲۸ سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بیلالو گاوں میں پونجا کیرے کا رہنے والا تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ غیر شادی شدہ تھا ۔
ذرائع کے مطابق کل شام جس وقت حادثہ پیش آیا تب نوفل کام میں مصروف تھا ۔ موقع پر موجود لوگ فوری طور پر اس کی مدد کے لئے دوڑ پڑے لیکن اس کی جان بچانے میں انہیں کامیابی نہیں ملی ۔