بھٹکل 21 / اپریل (ایس او نیوز) ہیبلے گرام پنچایت کے کوکنیر میں حاملہ گائے کو ذبحہ کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے نکلا ہوا حمل ندی کے کنارے پھنکنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت حوا ابراہیم (45 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حوا ابراہیم گائے کے چوری اور گئو ہتھیا کے معاملے میں بدنام زمانہ ملزم ہے ۔ اس سے قبل اس ملزم کے خلاف اب تک اس قسم کے 9 معاملے درج ہو چکے ہیں ۔
بھٹکل دیہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابراہیم چوری کیے گئی مویشی خریدنے اور انہیں اپنے گھر کے کمپاونڈ میں ہی ذبح کرکے یہاں وہاں گوشت فروخت کرنے میں مصروف رہتا ہ ے ۔ پولیس کے بیان کے مطابق جب حاملہ گائے کو ذبح کرکے اس کے پیٹ میں موجود حمل ندی کنارے پھینکنے کے معاملے میں تحقیقات کرتے ہوئے پولیس ملزم ابراہیم کے گھر کے احاطے میں داخل ہوئی تو وہاں انہوں نے دیکھا چوری کی گئی گائے ذبح کرنے کے بعد اس کے باقیات کو جلانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ پولیس کو وہاں سے ذبح کی گئی گائے کی چمڑی بازیافت کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔