ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: کولور کے قریب حادثہ - ٹرک سے ٹکرائی ٹورسٹ جیپ - دو خواتین کی موت - کئی افراد زخمی

کنداپور: کولور کے قریب حادثہ - ٹرک سے ٹکرائی ٹورسٹ جیپ - دو خواتین کی موت - کئی افراد زخمی

Sun, 17 May 2026 22:18:47    S O News
کنداپور:  کولور کے قریب حادثہ - ٹرک سے ٹکرائی ٹورسٹ جیپ  - دو خواتین کی موت - کئی افراد زخمی

کنداپور، 17 / مئی (ایس او نیوز) کولور میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک ٹورسٹ جیپ ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ 
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت کیرالہ کے سیاحوں سے بھری ہوئی جیپ کولور کی طرف لوٹ رہی تھی ۔ جیپ سامنے سے ٹرک کے ساتھ ٹکرائی اور یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ جیپ کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا کئی افراد زخمی حالت میں اندر پھنس کر رہ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے بعد  ٹرک کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا ۔
    
اس حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی جیوتی نامی خاتون نے کنداپور سرکاری اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ اریا انوپ (28 سال) نے منی اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی ۔  پتہ چلا ہے کہ فوت اور زخمی ہونے والے تمام افراد کیرالہ کوٹایم کے رہنے والے تھے ۔ 
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اسپتال جا کر زخمیوں سے معلومات حاصل کی ۔ 
    
اس تعلق سے کولور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔


Share: