ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : ڈرائیور کے بغیر بس چل پڑی - پارک کی گئی کار کو پہنچا نقصان

کنداپور : ڈرائیور کے بغیر بس چل پڑی - پارک کی گئی کار کو پہنچا نقصان

Mon, 13 Jan 2025 19:08:54  Office Staff   S.O. News Service

کنداپور ،13 / جنوری (ایس او نیوز) درگمبا موٹرس کی ملکیت والی ایک بس اچانک اس وقت چل پڑی جب اس پر ڈرائیور موجود نہیں تھا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے 66 پر ہنگلورو علاقے میں واقع کمپنی کے مرمتی احاطے میں کھڑی کی گئی بس اچانک چل پڑی اور سڑک کی دوسری طرف  پارک کی گئی کار سے ٹکرا گئی ۔  
    
بتایا جاتا ہے کہ بس مرمتی یارڈ سے نکل کر نیشنل ہائی وے کو  پار کرتے ہوئے بیریکیڈ کو توڑ کر سامنے کی طرف موجود کمرشیل کامپلیکس کے احاطے میں پارک کی گئی ویگن آر کار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کار کو نقصان پہنچا ہے ۔ یہ پورا منظر کمرشیل کامپلیکس میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ہے ۔ 


Share: