ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب: عبد الشکور صدر اور محسن قاضی تیسری بار جنرل سکریٹری منتخب

کمٹہ جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب: عبد الشکور صدر اور محسن قاضی تیسری بار جنرل سکریٹری منتخب

Sat, 10 May 2025 15:48:19    S O News
کمٹہ جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب: عبد الشکور صدر اور محسن قاضی تیسری بار جنرل سکریٹری منتخب

کمٹہ، 10 مئی (ایس او نیوز) — کمٹہ جماعت المسلمین کے لئے نئے عہدیداران کے انتخاب کا عمل جمعہ کو بعد نماز عشاء مکمل ہوا، جس میں عبد الشکور کو صدر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح، محمد محسن قاضی کو مسلسل تیسری مرتبہ جنرل سکریٹری کے عہدے پر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

نائب صدر کے طور پر نذیر خان، جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے یاسین صاحب اور اوڈیٹر کے طور پر مہتاب علی کا انتخاب عمل میں آیا۔

کمٹہ جمعہ مسجد میں منعقدہ اس نشست میں مجلسِ انتظامیہ کے اراکین کے طور پر محمد عقیل قاضی، امین صاحب، امجد شیخ، افتخار شیخ، سلیم قاضی، ڈاکٹر ناظم خان اور محبوب علی مجاور کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔


Share: