کاروار، یکم / جنوری (ایس او نیوز) اگر ضلع میں گردش کر رہی افواہوں پریقین کریں تو ایک فعال اور ایماندار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ذمہ داری نبھانے والے نارائین ایم کی راہ میں ان کی ایمانداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ان کی سخت کارروائی رکاوٹ بن کر سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں ضلع سے ان کا تبادلہ کسی دوسرے مقام کے لئے کیا جا رہا ہے ۔
خبر ہے کہ نارائین ایم کی جگہ اب نئے ایس پی کے عہدے پر وید مورتی کا تقرر ہوگا ۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ نارائین ایم کا تبادلہ کروانے میں غیر قانونی سرگرمیاں چلانے والے اور خاص کر رات کے وقت چنداور کی ایک شکستہ سڑک کے ذریعے سرسی، سداپور اور دیگر مقامات پر غیر قانونی طور پر ریت کی اسمگلنگ میں شامل افراد کا ہاتھ ہے ۔