ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بے گھر افراد کے لئے مکانات منظور؛ بھٹکل سمیت اُترکنڑا کے لئے 367 مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ - رکن پارلیمان کاگیری کی عوام سے استفادہ کی اپیل

بے گھر افراد کے لئے مکانات منظور؛ بھٹکل سمیت اُترکنڑا کے لئے 367 مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ - رکن پارلیمان کاگیری کی عوام سے استفادہ کی اپیل

Sat, 01 Feb 2025 11:44:16  Office Staff   S.O. News Service

بھٹکل یکم / فروری (ایس او نیوز)اُترکنڑا کے رکن پارلیمان وشویشور ہیگڑے کاگیری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دیہی علاقوں میں بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے کی مرکزی حکومت کی 'پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت اس مرتبہ ضلع اتر کنڑا کے لئے سب سے زیادہ مکانات کو منظوری ملی ہے ۔
    
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام پنچایتوں کی طرف سے اس اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد کی فہرست تیار کی جائے گی انہوں نے اس تعلق سے بے گھر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ  اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ ضلع میں ہر بلاک کے لئے کتنے مکانات منظور ہوئے ہیں اس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
    
کاروار 3، انکولہ 12، بھٹکل 36، ڈانڈیلی 16، ہلیال 28، ہوناور 39، کمٹہ 23، منڈگوڈ 53، سداپور 52، سرسی 45، سوپا 0، یلاپور 62 ۔ اس طرح پورے ضلع کے لئے جملہ 367 مکانات کی منظوری ملی ہے ۔


Share: