ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ذات اور مذہب پر مبنی مردم شماری - کس کی آبادی کتنی ہے ؟

کاروار : ذات اور مذہب پر مبنی مردم شماری - کس کی آبادی کتنی ہے ؟

Thu, 16 Jan 2025 12:54:20  Office Staff   S.O. News Service

کاروار ، 16/ جنوری (ایس او نیوز) کرناٹکا کی جملہ آبادی میں ذات اور مذہب کے لحاظ بارے میں جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس کے مطابق اقلیتوں، دلتوں اور پسماندہ طبقوں کی آبادی زیادہ ہے ۔
    
بیک ورڈ کلاس کمیشن کے چیرمین جئے پرکاش ہیگڑے نے ذات اور مذہب پر مبنی مردم شماری کی جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں درج فہرست ذات، درج فہرست قبیلے، پسماندہ طبقات اور دیگر تمام طبقات کی تعلیمی اور سماجی صورت حال کا سروے بھی شامل ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ ایک لاکھ 60 ہزار سرکاری ملازمین نے اسمبلی حلقوں کی سطح پر ایک کروڑ 30 لاکھ خاندانوں کے گھروں تک پہنچ کر یہ سروے کیا ہے ۔ تقریباً 350 صفحات پر مبنی اس رپورٹ میں مذہب اور ذات کے لحاظ سے جو اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں موجود 1,351 مختلف ذاتوں کا سروے کیا گیا ہے جس میں 816 دیگر پسماندہ ذاتوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ 192 نئی ذاتوں کو گنتی شامل کیا گیا ہے ۔ تقریباً 30 ذاتوں کو انتہائی پسماندہ ذات کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے ۔ 
    
سروے رپورٹ کے اہم نکات میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا کی جملہ آبادی میں اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ طبقوں [اہندا] کی آبادی 1.08 کروڑ یعنی 60% ہے ۔ دوسرے مقام پر مسلمانوں کی آبادی 70 لاکھ ہے ۔ جبکہ تیسرے مقام پر لنگایت طبقے کی آبادی 65 لاکھ اور تیسرے مقام پر وکلیگا طبقے کی آبادی 60 لاکھ ہے ۔ اس طرح اگر بااثر لنگایت اور وکلیگا طبقوں کے مقابلے میں اقلیتوں کی آبادی ہی اکثریت میں ہے ۔ 
    
اس کے علاوہ دیگر طبقات میں کروبا 45 لاکھ ، ایڈیگا 15 لاکھ، درج فہرست قبیلہ [ایس ٹی] 40.45 لاکھ، وشوا کرما 15 لاکھ، بیستا [ماہی گیر] 15 لاکھ، برہمن 14 لاکھ، گولّا [یادو] 10 لاکھ، مڈیوال 6 لاکھ، ارے آلیماری 6 لاکھ، کمبار 5 لاکھ، سویتا 5 لاکھ کی آبادی شامل ہے ۔ 


Share: