کاروار 7 / جنوری (ایس او نیوز) اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا کے مطابق حال ہی میں از سرنو ترتیب دی گئی ووٹرلسٹ کے مطابق اس وقت ضلع اتر کنڑا میں 6,10,262 مرد اور 6,11,769 خواتین پر مشتمل جملہ 12,22,036 ووٹرس موجود ہیں ۔ ووٹرلسٹ کے خلاصہ پر خصوصی نظر ثانی [اسپیشل سمّری ریویژن 2025] کے دوران 7942 نوجوان ووٹرس کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ۔ جبکہ اموات اور دیگر اسباب کی بنیاد پر 6237 ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کر دئے گئے ۔
تعلقہ وار اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد بھٹکل میں ہے، جبکہ کاروار دوسرے نمبر پر ہے۔ ووٹر لسٹ کے مطابق بھٹکل میں 1,15,511 مرد، 1,13,024 خواتین سمیت جملہ 2,28,535 ووٹرس ہیں جبکہ کاروار میں 1,09,921 مرد، 1,13,898 خواتین، اس طرح کاروار میں جملہ ووٹروں کی تعداد 2,23,819 ہیں۔ ہلیال اسمبلی حلقے میں 92851 مرد، 92,858 خواتین، دیگر 1 جملہ 1,85,710 ووٹرس، کمٹہ میں 95,232 مرد، 96,090 خواتین، دیگر 3 کے ساتھ جملہ 1,91,325 ووٹرس،، سرسی میں 1,02,510 مرد، 1,02,629 خواتین، دیگر 1 کے ساتھ جملہ 2,05,140 ووٹرس، یلاپور میں 94,234 مرد، 93,270 خواتین سمیت جملہ 1,87,507 ووٹرس موجود ہیں ۔
ضلع ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رائے دہندگان کے خلاصہ پر نظر ثانی کے بعد تیار کی گئی ووٹروں کی قطعی فہرست ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور تحصیلداروں کے دفاتر کے علاوہ متعلقہ پولنگ بوتھس میں فراہم کی گئی ہے ۔